تازہ ترین:

ونشریات: کے نتائج

سیلاب سے اکہتر لاکھ افراد براہ راست متاثر ہوئےہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

سیلاب زدگان کی بحالی اور امداد کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سندھ میں آنے والےسیلاب سے اکہترلاکھ کی آبادی براہ راست متاثرہوئی، اور ہزاروں افراد وبائی امراض کا شکار ہیں۔ متاثرین کی امداد کے لئے خوراک، پانی کے فلٹر،مچھردانیاں اورادویات بجھوائی جارہی ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ صورتحال پراکیلے قابو پانا ممکن نہیں، اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کی ہے امید ہے کہ دوست ممالک کی مدد سےاس آفت پرقابوپانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

سیالکوٹ میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے دفترپرنامعلوم ملزما ن نے حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی

سیالکوٹ کے تھانہ سول لائن کی حدود میں مدثر شہید روڈ پرواقع ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کے دفترپرتیس سے زائد موٹرسائیکل سواروں نے دن ساڑھے بارہ بجے حملہ کرکے دفتر میں آویزاں صدرآصف زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، ذوالفقارعلی بھٹو، بےنظیر بھٹواور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی تصاویرپھاڑ دیں جبکہ دفترکے شیشے بھی توڑدئیے ۔حملہ آوروں نے دفتر میں موجود کمپیوٹرروم کاسامان الٹ دیا اور نعرے بلند کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور پیپلزپارٹی کے کارکن موقع پر پہنچ گئے۔ ڈاکٹرفردوس عاشق

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے کہ ایڈہاک ملازمین کے حوالے سے پالیسی کا اطلاق تمام اداروں پر یکساں ہونا چاہیئے۔

ان خیالات کا اظہارفردوس عاشق اعوان نےپیمرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور دیئے گئے وقت کے اندر اس پر عملدرآمد بھی یقینی بنائیں گے تاہم ایڈہاک اور کنٹریکٹ ملازمین کے حوالے سے پالیسی کا اطلاق تمام اداروں پر ایک جیسا ہونا چاہیئے۔ کابینہ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملک کو مسائل سے نکالنا ایک جماعت کے بس کی بات نہیں، ایم کیو ایم اور جے یو آئی کو کابینہ

مزید نتائج