میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے تیسرے روزعالمی نمبر ایک ڈنمارک کی کیرولائن ووزنیاکی نے وانیا کنگ کو سٹریٹ سیٹس میں چھ ایک اورچھ صفرسے ہرادیا، انہوں نے صرف اٹھاون منٹس میں کامیابی حاصل کرکے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ سات گرینڈ سلام کی فاتح بیلجیئم کی جسٹن ہینن نے ایلینا بالاچا کو بآسانی چھ ایک اورچھ تین سے شکست دی، تیس سالہ وینس ولیمز کو اپنی جمہوریہ چیک کی حریف کو ہرانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ پہلا سیٹ چھ سات سے ہارگئیں لیکن اس کے بعد انہوں نے چھ صفر