تازہ ترین:

ولید: کے نتائج

لیبیا میں باغی فوج کا کہنا ہےکہ صحرائی شہربنی ولید پرقبضہ کرنے کیلئے وہ پوری طرح تیارہے

باغی فوج کےترجمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنی ولید شہرپرقبضے کے لیے پیش رفت جاری ہے تاہم وہ فائرنگ اورگولہ بارود سے عام شہریوں کونشانہ نہیں بنانا چاہتے، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روزمعمرقذافی کی حامی فورسزکی جانب سے کی گئی شدید فائرنگ کے باعث باغیوں کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے باغی فوج بنی ولید شہرمیں داخل نہیں ہوسکی۔عبوری قومی کونسل کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ معمرقذافی کی حامی فورسزکی جانب سے مزید مزاحمت کی گئی تواتحادی افواج سے مل کرکارروائی کریں گے۔ ادھر

لیبیا میں باغیوں نےمعمر قذافی کے آبائی شہرسرت کے کچھ حصوں پرقبضے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ بنی ولید میں بھی شدید لڑائی جاری ہے۔

لیبیا میں باغی فوج کے ترجمان نے مزاحمت کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ لڑائی کے دوران ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جبکہ لڑائی کے باعث شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور لوگ محصور ہوکر رہ گئی۔ادھربنی ولید شہرمیں بھی قذافی کی حامی افواج نے باغیوں پر گولہ باری کی اور فریقین کے درمیان شہرپرقبضے کیلئے شدید لڑائی جاری ہے۔بنی ولید پر حملوں کے جواب میں قذافی کی حامی فورسز کی جانب سے سخت ترین بمباری اور فائرنگ کی وجہ سے ابھی تک باغیوں کو کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ۔

جنوبی افریقہ کے فاسٹ باولر وائین پارنیل نے اسلام قبول کر لیا‘ ولید نام رکھنے پر غور

جوہنسبرگ (ریڈیو مانیٹرنگ) جنوبی افریقہ کے نوجوان فاسٹ باولر وائین پارنیل نے اسلام قبول کر لیا۔ انہوں نے بتایا اسلام قبول کرنے کا فیصلہ مذہب اسلام کے مطالعہ کے بعد کیا۔ اسلامی نام ولید رکھنے پر غور کر رہا ہوں‘ آج اپنی 22ویں سالگرہ مسلمان کی حیثیت سے مناوں گا۔ جنوری 2011ءمیں

مزید نتائج