تازہ ترین:

وقاراحمد: کے نتائج

لاہورہائیکورٹ نے سابق ڈی پی اوسیالکوٹ وقاراحمد چوہان کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کرکے کیس نمٹا دیا۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ خواجہ محمد شریف کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے کی۔ عدالت عالیہ میں پنجاب حکومت کی جانب سے درخواست دائرکی گئی تھی کہ سانحہ سیالکوٹ کے مرکزی ملزم ڈی پی او قاراحمد چوہان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔ فاضل عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے قراردیا کہ ملزم پر ٹرائل کورٹ میں فرد جرم عائد ہوچکی ہے لہذا وہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہوں۔ فاضل عدالت نے انسپکٹرتھانہ صدرسیالکوٹ رانا الیاس اور کانسٹیبل ناظرحسین کو بھی ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔

گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ سیالکوٹ میں ملوث گرفتار ڈی پی او وقاراحمد چوہان سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ملزمان کو سخت سکیورٹی میں گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ معطل ڈی پی او وقار احمد چوہان کو پولیس وین کی بجائے پرائیویٹ گاڑی میں لایا گیا اور وہ بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کے علاوہ عدالت میں پیش ہونے والے دیگرپولیس اہلکاروں میں محمد یاسین ، بشیراحمد، ناظرحسین، نصیراحمد اور محمد اکرم شامل تھے۔ اس موقع پرانسداد دہشتگردی عدالت کے جج رانا نثار نے سابق ڈی پی او سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو سات روزہ ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دیا۔ ملزمان کی عدالت میں پیشی کے موقع