تازہ ترین:

وزیرداخلہ: کے نتائج

بھارت میں کرپشن کے خلاف برسرپیکار سماجی کارکن انا ہزارے نے کہا ہے کہ لوک پال بل آ گیا ہوتا تو وزیرداخلہ پی جدم برم آج جیل میں ہوتے

بھارتی وزیرداخلہ کے آبائی شہراحمد نگر میں خطاب کے دوران انا ہزارے نے چدم برم کو کرپٹ قراردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چدم برم نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے کرپشن کا ارتکاب کیا، بھارت میں لوک پال بل منظور ہوگیا ہوتا تو وزیرداخلہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوتے۔ دوسری جانب سی بی آئی کی جانب سے تحقیقات پر چدم برم ان دنوں سخت تنقید کی زد میں ہیں جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی بھی ان کے خلاف سپریم کورٹ میں جاچکی ہے، جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے بھی ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے

وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کراچی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہر قائد میں قیام امن کے لیے آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی دھماکہ بزدلانہ کارروائی ہےاور ایسےحملےکرنے والوں کےعزائم خاک میں ملا دیئے جائیں گے۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ کراچی میں مکمل امن تک پولیس،رینجرزاورایف سی آپریشن جاری رہے گا۔ دوسری جانب رحمان ملک نےایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم سے ٹیلی فون پربات کی اور دہشتگردوں کےخلاف کارروائی کے ان کے عزم کو سراہا۔ وزیر داخلہ نے چوہدری اسلم کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

دہشتگردی چھوڑکر آنےوالے طالبان کیلئے عام معافی کا اعلان کیا جاسکتا ہے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا ہےکہ طالبان ہماری آنے والی نسلوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں اوروہ اسلام کے خلاف کام کررہے ہیں۔ ایک سوال کےجواب میں وفاقی وزیرداخلہ نے بتایا کہ بعض شدت پسند گروپوں کی جانب سے پیغامات مل رہےہیں جن میں ان کا کہنا ہے کہ طالبان انہیں بلیک میل کررہے ہیں۔ایک اورسوال کےجواب میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہجسقم کے چیئرمین بشیر قریشی کو ہم نے نہیں کہا تھا کہ وہ اسلحہ لہراتے ٹریفک کی خلاف ورزی کریں۔ انہوں نےکہا کہ کسی کو اس بنا پر نہیں چھوڑا جاسکتا کہ وہ پارٹی

مزید نتائج