تازہ ترین:

وزیراطلاعات: کے نتائج

سیلاب سے اکہتر لاکھ افراد براہ راست متاثر ہوئےہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

سیلاب زدگان کی بحالی اور امداد کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سندھ میں آنے والےسیلاب سے اکہترلاکھ کی آبادی براہ راست متاثرہوئی، اور ہزاروں افراد وبائی امراض کا شکار ہیں۔ متاثرین کی امداد کے لئے خوراک، پانی کے فلٹر،مچھردانیاں اورادویات بجھوائی جارہی ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ صورتحال پراکیلے قابو پانا ممکن نہیں، اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کی ہے امید ہے کہ دوست ممالک کی مدد سےاس آفت پرقابوپانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

حکومت نے سی این جی کی قیمتیں پٹرول کے برابرلانےکافارمولہ تیارکرلیا۔ فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد میں الیکٹرونک میڈیا ریلشنز ونگ کے قیام کے موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں پندرہ فیصد اضافے سے گھریلو صارفین متاثر نہیں ہوں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ گیس کی قلت کی وجہ سے سی این جی کی قیمتوں کو پیٹرول کی قیمت کے برابر لانے کے لئے فارمولا ترتیب دیا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، حکومت کمزور ہونے کی باتیں کرنے والے صرف پروپیگنڈا کررہے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ حکومت بلوچستان کی محرومی ختم کرنا چاہتی ہے،

سیالکوٹ میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے دفترپرنامعلوم ملزما ن نے حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی

سیالکوٹ کے تھانہ سول لائن کی حدود میں مدثر شہید روڈ پرواقع ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کے دفترپرتیس سے زائد موٹرسائیکل سواروں نے دن ساڑھے بارہ بجے حملہ کرکے دفتر میں آویزاں صدرآصف زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، ذوالفقارعلی بھٹو، بےنظیر بھٹواور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی تصاویرپھاڑ دیں جبکہ دفترکے شیشے بھی توڑدئیے ۔حملہ آوروں نے دفتر میں موجود کمپیوٹرروم کاسامان الٹ دیا اور نعرے بلند کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور پیپلزپارٹی کے کارکن موقع پر پہنچ گئے۔ ڈاکٹرفردوس عاشق

مزید نتائج