بھارتی میڈیا کے مطابق پرتھوی ٹو میزائل کی رینج ڈھائی سو کلومیٹر تک ہے جو بیک وقت دو میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پرتھوی ٹو کے ذریعے ہدف تک پانچ سو کلو گرام وزنی وارہیڈزلے جائے جاسکتے ہیں ۔ ابھی تک تجربے کی کامیابی یا ناکامی کے حوالے سے معلوم نہیں ہوسکا۔ گزشتہ روز پاکستان نے بیلسٹک میزائل غوری حتف فائیو کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس سے مرعوب ہوکر بھارت نےپرتھوی ٹو کا تجربہ کیا ہے۔