تازہ ترین:

وزرا: کے نتائج

معروف اداکارقیصرنظامانی اورایوب کھوسہ نے کہا ہے کہ سندھ کے وزرا اپنے لوگوں سے زیادتی کررہے ہیں

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دونوں اداکاروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت سے ملاقات میں وزرا کوہدایت کی گئی تھی کہ ان سے رابطہ کیا جائے اورمتاثرین کی مدد کے لیے جوکچھ کیا جاسکے وہ کریں جس کے بعد سے وہ ان وزراکے منتظرہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزرا اب تو ان کے فون کاجواب بھی نہیں دے رہے۔ اگر وزرا سنجیدہ نہ ہوئے تو ان کے نام منظر عام پر لائیں گے اور عوام کو بتائیں گے کہ سیلاب متاثرین سے کتنی زیادتی ہورہی ہے۔

وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی اور دیگر اہم وفاقی وزرا نے فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز عید ادا کی۔

وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے عید کی نماز فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی۔ جبکہ ان کے ہمراہ دیگر اہم وفاقی وزرا بھی شامل تھے۔ نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی اورخوشحالی کے علاوہ دہشتگردی کے خاتمے، کراچی اوربلوچستان سمیت ملک میں امن وامان اور پاکستان کو درپیش مسائل کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ سابق وزیرقانون بابر اعوان اور راجہ پرویز اشرف نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ نمازعید فیصل مسجد میں ادا کی۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،

پشاور: امریکی قونصل جنرل کی افطار پارٹی‘ گورنر وزیر اعلیٰ سمیت اے این پی کے وزرا کی عدم شرکت

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) اے این پی نے پشاور میں امریکی قونصل جنرل کی افطار پارٹی میں شرکت نہیں کی۔ افطار ڈنر میں 59 مہمان مدعو تھے صرف 7 شرےک ہوئے۔ گورنر‘ وزیر اعلیٰ سمیت اے این پی کے وزرا نے بھی شرکت نہیں کی۔شرکاءمےں پیپلز پارٹی اور پی پی شیرپا¶ کے رہنماء شامل تھے۔ اے این پی

مزید نتائج