مدینہ منورہ (نمائندہ خصوصی) بزرگ پاکستانی شہری سلطان احمد ولد جیون عمر تقریباً 80سے 85سال جو کہ عمرہ کی ادائیگی کی غرض سے سعودی عرب آیا ہوا ہے۔ آج کل مدینة الرسول ﷺ میں موجود ہے اس کی سفری دستاویزات اور تمام نقدی وغیرہ گم ہو چکے ہیں۔ سلطان احمد کے پاس کسی بھی قسم کی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے سعودی وزارت حج والے اسے انتظامیہ پاکستان ہاو¿س مدینہ منورہ کے حوالے کر گئے ہیں۔ سلطان محمود سے نمائندہ وقت نیوز /نوائے وقت کو بات چیت کے دوران بتایا کہ میرا نام سلطان احمد ولد جیون ہے ۔ میں چک نمبر130شمالی