تازہ ترین:

والے: کے نتائج

پورا ملک طویل ترین لوڈشیڈنگ کی لپیٹ میں ہے اور رات بھر بجلی سے محروم رہنے والے شہریوں نے احتجاجی مظاہرے بھی کئے ہیں۔

لاہورمیں ماڈل ٹاؤن، جوہرٹاؤن، مسلم ٹاؤن ،گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، فتح گڑھ، ریوازگارڈن،شام نگر ، سنت نگر،راج گڑھ، گلشن راوی،شاد باغ اوردیگرعلاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے مسلسل بجلی کی بندش نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کردیا،بجلی کی طویل بندش کے باعث شادباغ ، ایم اے او کالج اور دیگر علاقوں میں شہری سڑکوں پرنکل آئے اور ٹائرجلا کر ٹریفک بلاک کردی، لوڈشیڈنگ سے ڈینگی مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مچھروں کی بہتات کے سبب صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ لاہور کے علاوہ ملک کے مختلف

ایک عرصہ تک فلمی دنیا پر راج کرنے والے چاکلیٹ ہیرو وحید مراد کی آج تہترویں سالگرہ منائی جارہی ہے

دو اکتوبر انیس سو اڑتیس کو شہر سیالکوٹ میں نثار مراد فلم ڈسٹری بیوٹر کے ہاں جنم لینے والے وحید مراد نے چاکلیٹ ہیرو بننے کا سفر کیسے طے کیا اس کے بارے میں ان کے ساتھیوں اداکاروں کا کچھ یوں کہنا تھا وحید مراد کو ہم سے جدا ہوئے برسوں بیت گئے ہیں مگر آج بھی لوگ ان کے سٹائل کو اپنانے کے لیے کوشاں نظر آتےہیںوحید مراد کی مقبولیت کا دائرہ بہت وسیع تھا شائقین کے علاوہ صحافی حضرات ان کو صدی کا بہترین سٹائلش فلسٹار مانتے ہیں وحید مراد کے ہم عصر اج بھی نہ صرف انھیں بہترین اداکا ر مانتے ہیں بلکہ ان کی سادگی اور

پاکستان میں دو شہریوں کو قتل کرنے والے امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس نےامریکہ میں ایک شخص پر نشے کی حالت میں قاتلانہ حملہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریمنڈ ڈیوس کا کولوروڈا میں ایک شاپنگ سنٹر کے پارکنگ اسٹینڈ میں اپنے ہی ہم وطن سے جھگڑا ہو گیا، اس دوران ریمنڈ ڈیوس نے مشتعل ہوکر فائرنگ کردی،پولیس نے اسے موقع پر ہی گرفتار کرلیا تاہم بعد میں ضمانت پر رہا کردیا۔خبر ایجنسی کے مطابق ریمنڈ ڈیوس پرشراب کے نشے میں قاتلانہ حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کی صبح پیش آنے والے واقعہ میںریمنڈ کے نشانے کا شکار بننے والے شخص نے موقع پر طبی امداد لینے سے انکار کر دیا۔

مزید نتائج