تازہ ترین:

وادی: کے نتائج

خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیرہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں چار شدت پسند ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے وادی تیرہ میں سڑک کے کنارے نصب بم اس وقت دھماکے سے پھٹ گیا جب شدت پسندوں کی ایک گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی جس کے نتیجے میں چار شدت پسند موقع پر ہی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل باڑہ میں عرصہ دراز سے شدت پسندوں کے دو گروپوں میں لڑائی جاری ہے جو اکثر ایک دوسرے پرحملے کرتے رہتے ہیں۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔

بھارت مسئلہ کشمیر کو وادی کا مسئلہ سمجھ کر غلطی کررہا ہے:کرن سنگھ

سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر کے سابق حکمران ہری سنگھ کے بیٹے اور سینئر کانگریس رہنما ڈاکٹر کرن سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ شیخ عبد اللہ کو انہوں نے اقتدار سے علیحدہ کیا تھا اور اس بات پر میرے والد مجھ سے ناراض تھے۔ نئی دہلی میں ایک کتاب کی رونمائی کی تقریب میں خیالات کا اظہار

خیبر ایجنسی: وادی تیراہ میں ہیضہ کی وباءپھوٹ پڑی، 7 افراد جاں بحق

لنڈی کوتل (آئی این پی) خیبرایجنسی کے دورافتادہ علاقے وادی تیراہ میدان میں ہیضے کی وباءپھوٹ پڑی،خواتین وبچوں سمیت 7 افراد ہلاک اور درجنوں ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔ اتوار کو مقامی ذرائع کے مطابق کے شورش کے باعث ہسپتالوں میں عملہ نہ ہونے کے باعث مزید کئی مریضوں کی حالت

مزید نتائج