تازہ ترین:

نے کہا: کے نتائج

سرجیکل آنکالوجی سوسائٹی نے کہا ہے کہ  پاکستان میں ہر نویں خاتون کو بریسٹ کینسر کا خطرہ لاحق ہے

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں سرجیکل آنکالوجی سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے لیے ہونے والے سیمینار میں بتایا گیا کہ دنیا میں ہر سال ایک کروڑ بیس لاکھ لوگ کینسر کے مرض کا شکار ہورہے ہیں اور ان میں سے چھہتر لاکھ مریض موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ پاکستان میں کینسر کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہر سال ڈیڑھ لاکھ لوگ سرطان کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں جس کی بڑی وجہ لوگوں کی مرض سے لاعلمی ہے۔ دنیا میں اکتوبر کا مہینہ عوام کو چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے طور پر

وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ  پاکستان سپین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اوردونوں ممالک کےتعلقات کومزید مضبوط ، مستحکم اور پائیدار بنایا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہاروزیرداخلہ نےسپین کے سفیرگوننیریلوماریا سراویا سےاسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا ۔ رحمان ملک نے سپین کی طرف سے سیلاب ذدگان کی مدد خصوصاً جھل مگسی میں ڈاکٹرز بھجوانے پرشکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں دہشت گردوں سے متعلق معلومات کے تبادلہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پرسپین کے سفیر نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لئےہرممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ سپین مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان کے سیلاب ذدگان کی بھرپور مدد کرے گا۔

مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر متاثرین کی امداد کے لئے کمیشن بن جاتا تو اس کا کریڈٹ حکومت کو جاتا۔

یہ بات انہوں نے چارسدہ میں متاثرین سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثری کی مشکلات کے جلد حل کیلئے کمیشن بنانے کی تجویز دی تھی ۔ اگر وعدوں پر عمل ہوتا تو ہماری قوم بہت آگے جاچکی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں اپنا کام کریں، حکومت کو اپنا کام کرنا چاہیے۔ گڈ گورننس کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے، حکومت میں شامل کرپٹ لوگوں کو فارغ کیا جائے ورنہ سکینڈلز سامنے آتے رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں بوٹوں کی آواز نہیں آرہی، یہ باتیں صرف لندن سے کی جارہی ہیں۔ بلوچستان کے

مزید نتائج