تازہ ترین:

نے کراچی: کے نتائج

وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے کراچی میں موجودہ صورتحال پر ایم کیوایم کے سربراہ الطاف حسین اور جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد سے ٹیلی فون پررابطہ کیا ہے۔

سید یوسف رضاگیلانی اورالطاف حسین کے درمیان ہونےوالی گفتگو میں اس بات پراتفاق کیاگیا ہے کہ اس نازک موقع پرکراچی میں قیام امن کویقینی بنایاجائے۔اس موقع پروزیراعظم نے رکن سندھ اسمبلی رضاحیدرکے قتل پر دکھ اورافسوس کااظہارکیا۔ وزیراعظم اورایم کیوایم کے قائد نے کراچی کے ان نازک حالات پرپوری قوم کومتحدرہنے کی ہدایت کی ہے دونوں رہنمائوں کا کہنا تھاکہ عوام دہشتگردوں کے منفی عزائم کوخاک میں ملادیں۔ اس کے بعد سید یوسف رضاگیلانی نے جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد سے بھی ٹیلی فون پررابطہ کیا

پاکستان آرمی نے کراچی میں ہونے والی اٹھارہویں قومی شوٹنگ چیمپیئن شپ جیت لی ہے۔

شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی نے چودہ سونے، چودہ چاندی اور آٹھ کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ چیمپیئن شپ میں چار نئے ریکارڈز بھی بنائے گئے جن میں سے تین پاکستان آرمی اور ایک پاکستان نیوی نے قائم کیا۔ آرمی کے میجر عامر نے دو سیٹس ہائی سکور سے جیتے۔ ان کا ڈبل ٹریپ ایونٹ میں سکور ایک سو بائیس اور ایک سو تریسٹھ رہا۔ آرمی کے مستقیم نے ریپڈ پسٹل فائر کا فائنل سات سو چھپن اعشاریہ چھ پوائنٹس سے جیتا۔

صدر آصف علی زرداری نے کراچی سرکلرریلوے کی بحالی کا حکم دیتے ہوئے حکومتِ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ منصوبے میں حائل رکاوٹیں دورکرنے کے لیے مشیرخزانہ سے مشاورت کی جائے

صدرکی جانب سے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان اوروزیراعلٰی سید قائم علی شاہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وہ مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سے مشاورت کرکے منصوبے کو قابل عمل بنانے کے لیے لائحہ عمل تیارکریں اوراس ماہ کے آخرمیں انہیں تفصیلات پیش کی جائیں صدرآصف علی زرداری نے بورڈ آف ریونیوسندھ کو حکم دیا ہے کہ نئے مالی سال کے دوران تمام رکاوٹیں دورکرکے کراچی سرکلرریلوے کا منصوبہ شروع کیا جائے۔ صدرکی طرف سے چیف سیکریٹری سندھ کو بھی ہدایت کی گئی ہے  کہ وہ  ریلوے ،سٹی گورنمنٹ ، اوربورڈ آف