تازہ ترین:

نے میچ: کے نتائج

لندن پولیس نے میچ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ایک خاتون سمیت تین مزید افراد سے پوچھ گچھ کی ہے، ملزموں کو ضمانت پررہا کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد رہا ہونے والے تینوں افراد کا تعلق لندن سے ہے اور ان سے منی لانڈرنگ کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی گئی ۔ پولیس نے پینتیس سالہ ایک مرد، اِسی عمر کی خاتون اور انچاس سالہ ایک تیسرے شخص کو پاکستانی کھلاڑیوں اور بک میکر مظہر مجید سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے تینوں افراد کی تفصیلی شناحت کو صیغہ راز میں رکھتے ہوئے انہیں تفتیش کے دوران لندن سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔