تازہ ترین:

نے سیلاب: کے نتائج

ایم کیوایم شعبہ خواتین نے سیلاب سےمتاثرہ بچوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لئے نئے کپڑے، جوتے اور چوڑیاں خریدی ہیں۔

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے خواتین ونگ کے زیراہتمام خورشید بیگم میموریل ہال میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین نےلاکھوں روپےکے عطیات جمع کرائے، جمع کرائی جانے والی رقم سے بچوں اور بچیوں کے لئے نئے کپڑے، جوتے، چوڑیاں اور مہندی خرید کر فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے حوالے کی گئیں، اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیوں میں سیلاب متاثرین کو شریک کرنا اہل وطن کی ذمہ داری ہے، تاکہ سیلاب زدہ لوگ بھی اپنے غم بھلاکر عید مناسکیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے پاکستان آکر کھیلنے کی  پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو جسٹن واہان نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ پی سی بی نے گذشتہ دنوں انہیں پاکستان آکر کھیلنے کی پیشکش کی تھی، جس کے جواب میں انہوں نے پی سی بی کو ای میل کی ہے کہ فی الحال پاکستان میں سکیورٹی حالات سازگار نہیں ہیں اور وہ اس انکار پر معذرت خواہ ہیں۔اس سے قبل پی سی بی کے میڈیا منیجر ندیم سرور نے اس پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نیوزی لینڈکرکٹکو پاکستان آکر کھیلنے کی پیشکش کی گئی ہےتاکہ ان نمائشی میچوں سےحاصلہونے والی آمدنی کو سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے خرچ

امریکی قونصلر جنرل برائن ڈی ہنٹ نے لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کی ہے، الطاف حسین نے سیلاب ذدگان کے لیے امداد کو کیری لوگر بل سے مشروط نہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔  

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے  قونصلر برائن ڈی ہنٹ اور الطاف حسین کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات میں سیلاب اور پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لئے عالمی برادری کو پاکستان کی بھرپور مدد کرنی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام موجود ہوتا تو عوامی نمائندے سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کرسکتے تھے اور لوگوں کو زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکتا تھا۔ الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انتہائی اہم