ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہورمیں بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کی ایک سواٹھارہویں سالگرہ کا کیک نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین مجید نظامی نے کاٹا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجید نظامی نے کہا کہ مادرملت کے بغیرپاکستان کا قیام ممکن نہ تھا، تحریک پاکستان کو زندہ رکھنے میں محترمہ فاطمہ جناح نے اہم کرداراداکیا۔ وہ اپنے بھائی کی دن رات خدمت نہ کرتیں تو پاکستان نہ بنتا۔ ان کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح وہ واحد خاتون تھیں جنہوں نے فیلڈ مارشل ایوب خان