تازہ ترین:

نیٹونے: کے نتائج

نیٹونے افغان صوبے پکتیکا کے ضلع برمل میں اتحادی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملے کے دوران جوابی کارروائی میں اسی مزاحمت کار ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

نیٹوکے ترجمان کے مطابق طالبان نے پاکستانی سرحد کے قریب ضلع برمل میں اتحادی فورسز کی چیک پوسٹ پرچاروں طرف سے بھاری گولا بارود اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملہ اس قدر شدید تھا کہ اتحادی فورسزکو فضائیہ کی بھی مدد لینا پڑی۔ پکتیکا کے گورنرکے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ  جوابی کارروائی میں مارے جانے والے تمام طالبان کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ اس سے پہلے یہ اطلاع تھی کہ اس حملے میں تیس طالبان مارے گئے ہیں جبکہ شدید حملے میں نیٹو کے صرف پانچ فوجی زخمی ہوئے۔ نیٹو افواج نے کارروائی مکمل کرنے کے بعد

پاک افغان طورخم بارڈرپرنیٹوکو سپلائی لائن آج تیسرے روز بھی بند، سرحدی حدود کی خلاف ورزی پرپاکستان اور نیٹونے مشترکہ تحقیقات کا آغازکردیا ۔

خیبرایجنسی کی حدود میں واقع طورخم بارڈ کے راستے روزانہ تقریباً ایک ہزارٹرک ،گاڑیاں اورکنٹینرزنیٹو فورسز کیلئے مختلف سامان اور تیل  لے کرافغانستان جاتے ہیں ۔ تاہم تین روز قبل کرم ایجنسی میں نیٹو ہیلی کاپٹرزکی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی اورتین اہلکاروں کی شہادت کے بعد پاکستانی حکومت نے نیٹوکوسپلائی لائن بند کردی تھی ۔ یہ سپلائی تاحال بند ہے جس کے باعث ہزاروں گاڑیاں طورخم بارڈرپرکھڑی ہیں ۔ حکومت کی جانب سے یہ بھی حکم جاری کیا گیا ہے کہ پشاورسے آنیوالی نیٹوکی گاڑیوں اورٹرکوں کو

صوبہ ہلمند میں ہونے والا راکٹ حملہ نیٹونے کیا،جس میں باون شہری جاں بحق ہوگئےتھے۔ افغان صدرحامد کرزئی

افغان صدرکی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین میں ہونے والے راکٹ حملے میں نیٹوملوث ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہےکہ راکٹ حملے میں بچوں اور عورتوں سمیت باون افغان شہری جاں بحق ہوئے۔ صدرکرزئی نے واقعہ پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ادھرنیٹوکا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں عام شہریوں کے ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔ یاد رہےکہ راکٹ حملہ افغانستان کے جنوبی صوبےہلمند میں جمعہ کے روز ہوا تھا،جس میں باون افغان شہری مارے گئے۔