ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار ،بابر غوری، حیدر عباس رضوی اور دیگر ارکان نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ری ڈسٹریبیوٹیو لینڈ ریفارمز بل دو ہزار دس جمع کرایا ہے ۔ اس بل کا نعرہ ، اب راج کرے گی خلق خدا، جو تم بھی ہو اور میں بھی ہوں ، دیا گیا ہے ۔ بل جمع کرانے کے بعد نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں نے نیوز کانفرنس کی ۔ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اب غریبوں کے نام پرووٹ لینے والی بڑی سیاسی جماعتوں کو کڑی آزمائش سے گزرنا ہوگا ۔ فاروق