نگہداشت: کے نتائج

معروف اداکارجمیل فخری پر فالج کا ایک اور شدید حملہ ہوا ہے جس کے بعد وہ میوہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں

اداکارجمیل فخری کے اہلخانہ کے مطابق ان کی طبیعت گزشتہ ایک ہفتے سے خراب ہے اورسروسزہسپتال میں ان کا علاج جاری تھا تاہم پیر کی دوپہر ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پرمیوہسپتال لایا گیا۔ جہاں ان کے معالج کا کہنا تھا کہ انہیں فالج کا شدید حملہ ہوا ہے جس کے باعث ان کی قوت گویائی بھی متاثر ہوئی ہے، سی ٹی سکین میں ان کے دماغ میں خون جمع ہوا پایا گیا ہے، ماہرڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کا علاج کررہی ہے تاہم ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ جمیل فخری کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اوران کے لئے آئندہ چوبیس گھنٹے کافی اہم ہیں۔ جمیل

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور انہیں شرم الشیخ کے ایک ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو گزشتہ روز دوران تفتیش دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں شرم الشیخ کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق سابق صدر کی حالت بدستور خراب ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ حسنی مبارک اقتدار سے علیحدگی کے بعد شرم الشیخ میں ہی رہائش اختیار کیے ہوئے تھے جہاں ان کو گھر میں نظر بند رکھنے کا حکم دیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ سابق صدر سے مظاہرین کی ہلاکتوں ، عوامی فنڈز میں خوردبرد اور طاقت کے غلط استعمال کے بارے میں تفتیش ہورہی ہے۔

سابق صدر فاروق لغاری بلڈ پریشر اورشوگر کے مرض میں مبتلا‘ انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل

اسلام آباد (آئی این پی) سابق صدر فاروق احمد خان لغاری کو شوگر اور فشار خون کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث اے ایف آئی سی ہسپتال راولپنڈی میں داخل کردیا گیا ہے جہاں انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے ان کا وزن مسلسل کم ہو رہا ہے اور بلڈ پریشر بھی نارمل نہیں ہے۔

مزید نتائج