نوائے وقت گروپ کے زیراہتمام ایوان وقت میں ''بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور مزید ٹیکس ناگزیریا حکومتی اخراجات میں کمی" کے موضوع پر مذاکرے کا اہتمام کیا گیا۔ مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے ماہرمعاشیات اور ڈاکٹر خواجہ امجد سعید نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بجائے بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہماری آمدنی کا پینتالیس فیصد قرضوں کے سود کی مد میں چلا جاتا ہے حکومت کو اپنے اخراجات میں کمی کرنا ہوگی۔ پاکستان انجنیئرنگ فورم کے صدرامتیازحسین شاہ نے کہا کہ ہم سالانہ