تازہ ترین:

نوٹ: کے نتائج

تیس ستمبر کے بعد بڑے سائز کے پانچ سو روپے کے نوٹ قابل استعمال نہیں رہے گے۔

اسٹیٹ بینک نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ پرانے ڈیزائن والے بڑے سائز کے پانچ سو روپے کے بینک نوٹ تیس ستمبر تک کسی بھی بینک سے تبدیل کرالیں یکم اکتوبر سے اس کی قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی اور پرانے ڈیزائن کا پانچ سو روپے کا نوٹ قابل استعمال نہیں رہے گا۔اسٹیٹ بینک نے مائیکرو فائنانس بینکوں سمیت ملک میں کام کرنے والے تمام بینکوں کو پہلے ہی ہدایت کردی ہے کہ وہ پرانے ڈیزائن والے بڑے سائز کے پانچ سو روپے کے نوٹ تیس ستمبر دو ہزار گیارہ تک تبدیل کرانے کے لئے عوام کو سہولت فراہم کریں۔

بنک کل سے کھاتہ داروں کو نئے کرنسی نوٹ دیں گے

لاہور(کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک کی ہدایت پر ملک بھر میں کمرشل بینکوں کی 9ہزار شاخیں کل جمعرات سے 10 اور 20 روپے کے نئے کرنسی نوٹوں کے پیکٹس کا اجراءشروع کریں گی۔ کھاتہ دار کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل دینا ہو گی ۔

رواں سال تیس ستمبرسے پہلے پرانے ڈیزائن کے پانچ سو روپے کا نوٹ اورتیس دسمبرسے پہلے پانچ روپے کے نوٹ بینکوں سے تبدیل کرالیں، اس کے بعد ان کی قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی۔ اسٹیٹ بینک

وفاقی حکومت کے اعلامیے کے مطابق پرانے ڈیزائن کے پانچ سوروپے والے نوٹ کی قانونی حیثیت یکم اکتوبرکو ختم ہوجائے گی۔ اسٹیٹ بینک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پرانے ڈیزائن کے پانچ سو روپے کا نوٹ تیس ستمبرسے پہلے بینکوں سے تبدیل کرالیں جبکہ پانچ روپے کے نوٹ بھی رواں سال کے اختتام تک کمرشل بینکوں سے تبدیل کرائے جاسکتے ہیں۔ یکم جنوری دو ہزاربارہ سے پانچ روپے کا نوٹ بھی قابل استعمال نہیں رہے گا۔

مزید نتائج