یہ متفرق درخواست جسٹس ریٹائر شبیر رضا رضوی اور جسٹس ریٹائرحسنات احمد کے وکیل ڈاکٹر عبدالباسط نے دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ نے تین نومبر دوہزارسات کو جو فیصلہ صادرکیا تھا اس کی خلاف ورزی سابق صدرپرویزمشرف اور کورکمانڈروں کے علاوہ کئی بڑے لوگوں نے بھی کی تھی لیکن توہین عدالت کی کاروائی صرف ججوں کے خلاف کی گئی ہے جو انصاف کی روح کے منافی ہے۔ دوسری طرف پی سی او جججز کیس میں جسٹس ریٹائرڈ افتخار حسین چوہدری کے وکیل خالد رانجھا نے اپنے دلائل مکمل کرلئے جبکہ جسٹس