تازہ ترین:

نمایاں: کے نتائج

اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں نمایاں بہتری دیکھی جارہی ہے

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں گزشتہ روز سے نمایاں بہتری دیکھی جارہی ہے ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایکسچنج کمپنیوں کو ڈالر فروخت کرنے کی یقین دہانی کے بعد اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر مزید پیچیس پیسے گر کر اٹھاسی روپے پچہتر پیسے کی سطح پر آگیا۔ انٹربینک میں بھی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں سات پیسے بڑھ گئی اور ڈالر ستاسی روپے تینتیس پیسے کی سطح پر آگیا۔ اسٹیٹ بینک کے ایکسچنج پالیسی ڈیپارٹمنٹ اور فاریکس ایسوسی ایشن کےدرمیان اجلاس کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اب تک ایک روپے

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اٹھاون ڈالر کے نمایاں اضافے کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونا آٹھ سو روپے مہنگا ہوگیا۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں مسلسل تین روز سے زبردست کمی دیکھی جارہی تھی تاہم آج عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت سولہ سو سترہ ڈالر سے بڑھ کر سولہ سو پچہتر ڈالر ہوگئی،انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اس اضافے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونا آٹھ سو روپے بڑھ کر ستاون ہزار ایک سو پچاس روپے اور دس گرام سونے کی قیمت سات سو اٹھائیس روپے بڑھ کر اڑتالیس ہزار نو سو

رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کےمقابلےمیں ستتر فیصد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی، اگست دو ہزار گیارہ کے دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم اٹھائیس کروڑ پچیس لاکھ ڈالر تھا جو رواں سال انہی مہینوں میںکم ہوکرصرف چھ کروڑ باون لاکھ ڈالر رہ گیا ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری چالیس فیصد کم ہوکر گیارہ کروڑچوبیس لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔پاکستان کے سیاسی حالات اور امن و امان کی ناقص صورتحال کے پیش نظر بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان کے مختلف اداروں سے بھی دو ماہ کے دوران چار

مزید نتائج