امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیرحسین حقانی کے ساتھ ٹیلی فون پرگفتگوکے دوران مارک گراسمین کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات میں حالیہ کشیدگی کوحاوی نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے کہا کہ امریکہ کوحقانی نیٹ ورک کے معاملے پرپاکستان سے اختلاف ضرور ہے لیکن بہت سے معاملات ایسے بھی ہیں جن پردونوں ممالک کےدرمیان اتفاق بھی ہےلٰہذا پاک امریکہ تعلقات کوبگڑنےنہیں دیں گے۔ گفتگو کے دوران پاکستانی سفیرحسین حقانی نے بھی امریکی نمائندہ خصوصی کوتعلقات کے فروغ میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔