نمائندگی: کے نتائج

صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ کے انتخابات کے لیے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ہرصوبے سے اقلیتوں کو نمائندگی دی جائے گی

سینیٹ الیکشن رولز میں ترامیم کے مسودے پر دستخط کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں صدر آصف علی زرداری نے ترامیم کی منظوری دی ۔ اٹھارویں ترمیم کے تحت ہرصوبے سے اقلیتوں کی سینیٹ میں ایک نشست مقرر کی گئی ہے، اس طرح ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اقلیتوں کو باضابطہ سینیٹ میں نمائندگی دی گئی ہے، ترامیم پر دستخط کرنے کی تقریب میں چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک ، قائد ایوان نیر بخاری اور پیپلز پارٹی کے اراکین سینیٹ نے شرکت کی۔ اس سے قبل صدرمملکت سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے رئوف

وزیراعظم گیلانی اگلے ماہ جنرل اسمبلی اجلاس مےں پاکستان کی نمائندگی کرینگے

اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اگلے ماہ جنرل اسمبلی کے اجلاس مےں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے مےں ان کے دورہ امریکہ کا شیڈول تیار کیا جا رہا ہے اور امکان ہے کہ وہ ستمبر کے تیسرے ہفتے مےں نیویارک روانہ ہوں گے۔

آئی سی سی کا سالانہ اجلاس کل سے ہانگ کانگ میں شروع ہورہا ہے، پاکستان کی نمائندگی چیئرمین اعجازبٹ اور چیف آپریٹنگ آفیسرسبحان احمد کریں گے۔

ہانگ کانگ میں ہونے والےسالانہ اجلاس کے ایجنڈے میں حکومتوں کے اثر کو ختم کرتے ہوئے کرکٹ بورڈز میں انتخابات کرانے اور آئی سی سی کے صدر کے لئے روٹیشن پالیسی کے موجودہ طریقہ کار کوختم کرنا شامل ہیں۔اس کے علاوہ آئی سی سی اپنی کرکٹ کمیٹی کی مختلف تجاویز کی روشنی میں کھیل کو مزید دلچسپ اور غیرمتنازعہ بنانے کے لئے بھی اقدامات پرغور کرے گی۔ان اقدامات میں ڈیسیشن ریویو سسٹم کا نفاذ بھی شامل ہےجبکہ آئی سی سی حکام ایک انٹرنیشنل ون ڈے میچ میں دو گیندوں کے استعمال کی کرکٹ کمیٹی کی تجویز پر بھی غور کریں گے۔

مزید نتائج