ایوان نمائندگان میں اکثریتی جماعت ری پبلکنز نے یہ بل امور خارجہ کمیٹی میں پیش کیا۔ رکن امورخارجہ کمیٹی روباکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مزید امداد نہیں دینی چاہیے، پاکستان امریکہ کے مقابلے میں چین کو بڑادوست سمجھتا ہے،اور امریکہ کو بے وقوف بنارہا ہے، رو باکر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلق سرد جنگ کے باعث شروع ہوا، جو اب ختم ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امریکہ کو سٹریٹجک تعلقات بنانے چاہییں اور پاکستان سے امریکی فوجیوں کو واپس نکالا جائے، ڈیموکریٹ رکن ہاورڈ برمن نے کمیٹی کو بتایا کہ