راولپنڈی، کھاریاں اورسیالکوٹ گیریژن میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن پر نامکمل معلومات اورغلط رپورٹنگ نے قیاس آرائیوں کوجنم دیا جبکہ اس معاملے پر باضابطہ ردعمل نہ ہونے سے عوام میں مایوسی پھیلی۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کے معاملے پر منتخب نمائندے عوام کو اعتماد میں لیں ، انہوں نے وزیر اعظم گیلانی سے ایبٹ آباد واقعہ سمیت سیکورٹی ایشوز پر بریفنگ کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد آپریشن