تازہ ترین:

نمائش: کے نتائج

ہالی ووڈ کی کلاسیکل فلموں کے ملبوسات اور دیگر اشیاءکی نمائش

نیویارک (این این آئی) ہالی ووڈ کی کلاسیکل فلموں میں پہنے گئے لباس اور دوسری اشیا کی گرامینز چائنیز تھیٹر میں نمائش شروع ہو گئی ،منتظمین کا کہنا ہے یہ اشیا ایک کروڑ ڈالر میں نیلام ہونے کی توقع ہے۔

ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلموں میں اداکاروں کے زیر استعمال ملبوسات اور دیگر یادگار اشیا نمائش کیلئے پیش کردی گئیں

لاس اینجلس کے گرومین چائنز تھیٹر میں رکھی گئی ان منفرد اشیا میں مارلن منرو کے لباس کے علاوہ دیگر اداکاروں اور اداکاراؤں کے زیر استعمال ملبوسات کے علاوہ زیورات اور دیگر یادگار اشیا شامل ہیں، تھیٹرمعمول کے اوقات میں شائقین کے لئے کھلا رہے گا، نمائش میں کل ایک ہزار اشیا کو فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا،جس کی قیمت دس ملین ڈالز مقرر کی گئی ہے

لندن میں ہالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ ایلزبتھ ٹیلر کے زیورات اور ملبوسات نمائش کے لیے پیش کردئیے گئے ہیں۔

لندن میں تین روزہ نمائش میں ایلزبتھ ٹیلر کے چار سوسے زائد ملبوسات سمیت دو سو انہترمختلف زیورات،ہینڈ بیگزاور دیگر اشیاء پیش کی گئی ہیں۔ ایلزبتھ ٹیلر کے یہ ملبوسات اور زیورات رواں سال دسمبرمیں امریکی شہر نیو یارک میں بھی نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ایلزبتھ ٹیلر کے زیرِ استعمال اشیاء کی تقریباً پندرہ کروڑ ڈالر تک میں نیلامی کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

مزید نتائج