چودھری نثارعلی خان نے پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ ابھی اٹھارھویں ترمیم کی منظوری کی سیاہی خشک بھی نہیں ہوئی جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ایک آرڈیننس کا دوبارہ اجراء اس وقت تک نہیں ہو گا جب تک دونوں ایوانوں سے اس کی منظوری نہ لی جائے۔ ڈی ایچ اے اڑڈیننس اٹھارھویں ترمیم کے ساتھ ایک مذاق ہے۔ حکمرانوں کی سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اٹھارھویں ترمیم کی اس انداز میں تضحیک پر ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے اب وقت آ گیا ہے کہ فوجی قیادت بھی اپنے ادارے کے تشخص کو