لندن سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں متحدہ کے کارکنوں سے وڈیو خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگایا کہ میں دین اکبری کی طرح نیا دین نکالنے جارہا ہوں جس میں کوئی صداقت نہیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ چارٹرآف ڈیموکریسی پر نہ ہی پیپلز پارٹی نےعمل کیا اور نہ ہی ن لیگ پورا اتری ۔ان کا کہنا تھا کہ چارٹر آف ڈیمو کریسی میں کہاگیاکہ چیف جسٹس وہی ہوگاجو پی سی اوجج نہ ہو اب عدالتوں میں بھی قرآن اٹھائے جاتے ہیںالطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان بچانےنکلا ہوں اس لیے