تازہ ترین:

نشئی: کے نتائج

مفت کی شراب، چین کا ایک نشئی ہرن اس قدر شرابی ہے کہ پانی کا ذائقہ تک بھول چکا ہے۔

صوبہ شانڈونگ کے ایک ہوٹل میں موجود یہ ہرن روزانہ دو سے تین بوتلیں شراب پی جاتا ہے ۔ اس دوران اگر اسے پانی پلانے کی کوشش کی جائے تو یہ فوری طور پر منہ پھیر لیتا ہے ۔ یہ انوکھا ہرن شراب سامنے آتے ہی غٹا غٹ بوتل ختم کردیتا ہے ۔ یہ ہرن گزشتہ سال نومبر میں ہوٹل کی ایک ملازمہ کی جانب سے شراب پلانے کے بعد اب مکمل طور پر نشئی بن چکا ہے ۔ ہوٹل انتظامیہ اس کے لیے شراب کا خصوصی طور پر انتظام کرتی ہے ۔ یہاں آنیوالے سیاح اس شرابی ہرن کی اٹکھیلیوں سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

کوٹ لکھپت : نشئی نوجوان نے ماں اور چھوٹے بھائی کو قتل کردیا

لاہور (نامہ نگار) کوٹ لکھپت کے علاقے قائد ملت کالونی گوندل چوک میں نشے کے عادی نوجوان نے نشے کے لئے پیسے دینے سے انکار کرنے پر اپنی ماں اور چھوٹے بھائی کو چارپائی کے پائے کے وار کرکے قتل کر ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ 25سالہ نواز الحق جو زری کا کاریگر ہے‘ نشہ کرنے لگا اور کام چھوڑ