تازہ ترین:

نتیجے: کے نتائج

کابل میں سی آئی اے کے کمپاؤنڈ پرفائرنگ کے نتیجے میں دوافغان اہلکاروں سمیت چارافرادزخمی، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آوربھی مارا گیا

غیرملکی نیوزایجنسی کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ مقامی وقت کے مطابق سوا نو بجے نامعلوم افراد نے کابل میں سی آئی اے کے زیراستعمال کمپاؤنڈ پر فائرنگ کردی، میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ چند منٹوں تک جاری رہا جس کے نتیجے میں میں دو افغان سیکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا ، غیرملکی نیوزایجنسی کے مطابق فائرنگ کے ساتھ دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں، دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے بھی واقعہ کی تصدیق

نیپال میںایک چھوٹامسافرطیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں انیس افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق کھٹمنڈو کے قریب حادثہ دھند کے باعث لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔ ماؤنٹ ایورسٹ اوردیگرمقامات کی سیر کے بعد سیاحوں کو واپس لانے والے بدھا ایئرلائن کے اس طیارے میں سولہ سیاح اور عملے کے تین ارکان سوار تھے، طیارہ لینڈنگ کے دوران ایک گھر کی چھت سے ٹکرانےکے بعد زمین پر گرکر تباہ ہوگیا۔

صومالیہ: ڈرون حملے کے نتیجے میں 11افراد ہلاک، بیسیوں زخمی

موغا دیشو (آن لائن) جنوبی صومالیہ میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 11افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔ صومالیہ کے 2جنوبی اضلاع تاتبو اور کوقانی میں حملے میں بڑی سطح پر لائیو سٹاک کو نقصان پہنچا۔

مزید نتائج