ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ پریس بریفنگ میں ناروے کے وزیر اعظم نے کہا کہ بائیس جولائی کو بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں چھہتر افراد کی ہلاکت کے واقعات کا جائزہ لینے کے لیے آزاد کمیشن بنایا جائے گا۔ کمیشن سانحہ کے موقع پر پولیس پر سست رد عمل کے الزام کی تحقیقات بھی کرے گا۔ انہوں نے حساس علاقوں میں محکمہ پولیس ایک سو اسامیاں پیدا کرنے کا اعلان بھی کیا۔ سٹولٹین برگ کا کہنا تھا کہ ناروے میں دوسری جنگ عظیم کے بعد کبھی اس سطح کا حملہ نہیں ہوا، حکومت ہلاک ہونے والوں کے لیے یادگار کی تعمیر اور ان کے ورثا