کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ چالیس لاکھ گاڑیوں میں روزانہ چار کروڑ لوگ سفر کرتے ہیں اب نہ صرف پرائیوٹ گاڑیاں بلکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی سی این جی پرمنتقل ہوچکی ہے۔ لہذا ایسا کوئی بھی اقدام کرنے سے گریز کیا جائے جس سے اس انڈسٹری اور عوام کو نقصان پہنچے۔انھوں نے کہا کہ ای سی سی کے منظور شدہ فارمولے کے تحت سی این جی کی قیمتوں کا تعین کیا جائے۔