پولیس کے مطابق ریلی نائیجیریا کے صدر گڈ لک جوناتھن کی حمایت میں پورٹ ہار کورٹ کے علاقے میں نکالی گئی۔ہزاروں کی تعداد میں لوگ سپورٹس گراؤنڈ میں جمع تھے کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک اور انتیس زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے صرف ایک گیٹ کھلا رکھا جبکہ باقی کے بند کردیئے جس کی وجہ سے افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔