پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے سفاری پارک کے قریب ایک منی بس کو نذر آتش کردیا جس کے بعد پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال پر قابو پالیا ۔ ادھر صفورہ چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے ایک گاڑی کو نذر آتش کردیا۔ رات گئے گلستان جوہر کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ملزموں نے ایک مسافر بس پر تیل چھڑک کر آگ لگادی اور فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں واقعات کی تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔