تازہ ترین:

میں تین: کے نتائج

ہنگواورخیبرایجنسی میں سرچ آپریشن کے دوران بیاسی مشتبہ افراد کوگرفتار، ادھر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ٹانڈہ میں بس پرریمورٹ کنڑول بم حملے میں تین افراد جاں بحق

خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران بیاسی مشتبہ افراد گرفتار کر لیا،ادھرہنگومیں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران اٹھائیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ دوسری جانب اورکزئی ایجنسی کے علاقے ٹانڈہ میں بس پرریمورٹ کنڑول بم حملے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔بنوں میں تھانہ مندان کی حدود میں شدت پسندوں نے دو سکولوں جبکہ تھانہ صدر کی حدود میں ایک سی ڈی شاپ کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا

لکی مروت میں پولیس نے فائرنگ کر کےبارود سے بھری گاڑی تباہ کر دی دو مبینہ حملہ آور بھی مارے گئے۔جبکہ سوات میں فورسز کی کارروائی میں تین شدت پسن ہلاک ہوئے

پولیس  نے جابو خیل میں ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم نہ رکنے پر فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں بارودی مواد سے بھری گاڑی دھماکے سے تباہ ہو گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں دو حملہ آور بھی موقع پر ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بارود سے بھری گاڑی خیرو خیل سے غزنی خیل میں داخل ہورہی تھی۔ دوسری جانب سے سوات کی تحصیل میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران تین شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں ۔شدت پسندوں کے  قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے

لاہورمیں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے مرکزی جلوس میں تین خود کش حملوں کے نتیجہ میں شہید ہونے والوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

ناصر باغ لاہورمیں سات شہدا کی نماز جنازہ مولانا حیدر علی الموسوی نے پڑھائی جس کا اہتمام امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین  نے کیا تھا ۔ باقی شہدا کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں اندرون شہر لاہور، گوگیرہ، سیالکوٹ اور چکوال میں اداکی گئی ، نمازجنازہ میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام  نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور امہ کے اتحاد  کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ

مزید نتائج