تازہ ترین:

میں : کے نتائج

انڈونیشیا میں  میراپی آتش فشاں پہاڑ سے گرم لاوا اور پتھر نکلنے کے علاوہ دھماکوں کا سلسلہ مسلسل چوتھے روز بھی جاری ہے۔

جاوا جزیرے میں واقعہ میراپی آتش فشاں پہاڑ سے گیسوں اور دھوئیں کا اخراج چارکلومیٹر تک بلند ہوگیا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکام آتش فشاں کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔ انتظامیہ نے ڈینجرزون کا دائرہ دس سے بڑھا کرپندرہ کلومیٹرکردیا ہے جبکہ علاقے سے مزید افراد کو عارضی کیمپوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ کیمپوں میں مقیم چوہترہزارافراد کو آتش فشاں ٹھنڈہ ہونے تک علاقے سے دوررہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لاہورسٹاک مارکیٹ میں  ملا جلا رجحان رہا مارکیٹ ایک اعشاریہ ایک آٹھ پوائنٹ کے اضافے سے تین ہزار دو سو سڑسٹھ اعشاریہ چار پوائنٹس پر بند ہوئی۔

لاہورسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز چھتیس لاکھ چودہ ہزار نو سو اٹھانوے حصص کا لین دین ہوا۔ سب سے زیادہ لوٹ پاکستان پی ٹی اے لمیٹڈ کے اٹھایئس لاکھ ستاون ہزارچارسو ستتر حصص کا کاروبار ہوا جبکہ نشاط ملز دو لاکھ پندرہ ہزار آٹھ سو چھبیس حصص کے ساتھ دوسرے اور ڈی جی خان سیمنٹ ایک لاکھ تین ہزار نو سو دو حصص کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ لین دین کے دوران سب سے زیادہ اضافہ سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے شیئرز کی قیمتیں نو روپے بیالیس پیسے بڑھ گئیں جبکہ سب سے زیادہ کمی ملت ٹریکٹرز کے حصص

کراچی کے مختلف علاقوں میں  پانچ افراد کو ہلاک کردیا گیا ، اس طرح ہفتے کی شام سے شروع ہونے والی ٹارگٹ کلنگ اور پُرتشدد واقعات میں اب تک چالیس افراد مارے گئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملیر سٹی تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تیس سالہ شخص باسط کو ہلاک کردیا جبکہ لانڈھی میں فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والا شخص بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا، اس واقعے میں رات گئے بھی ایک شخص مارا گیا تھا۔ منگھوپیر کے علاقے سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں تشدد کے بعد جلادیا گیا تھا، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت نہیں ہوسکی، کراچی میں ہفتے کی شام شروع سے ہونے والی ٹارگٹ کلنگ اور پُرتشدد واقعات میں اب تک چالیس افراد جاں بحق اور سترسے زائد زخمی

مزید نتائج