میکلارن: کے نتائج

برطانیہ کے میکلارن مرسیڈیز ڈرائیور لیوئس ہملٹن نے فارمولا ون کار چیمپئن شپ کی بیلجئین گراں پری جیت لی۔

بیلجئیم کے سپاء سرکٹ پر ہونے والی ریس میں لیوئس ہملٹن نے چوالیس چکروں پر مشتمل مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے، انتیس منٹس اور چار اعشاریہ دو چھ آٹھ سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا۔ یہ ان کی سیزن میں تیسری کامیابی ہے۔ ایونٹ میں پول پوزیشن حاصل کرنے والے ریڈ بل رینالٹ کے مارک ویبر ایک اعشاریہ پانچ سات ایک سیکنڈز کے فرق کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پولینڈ کے روبرٹ کیوبکا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس مرحلے کے اختتام پر لیوئس ہملٹن ایک سو بیاسی پوائنٹس کے ساتھ پہلے، مارک ویبر ایک سو اناسی

سابق عالمی چیمپئن میکلارن مرسیڈیز ڈرائیور لیوئس ہملٹن نے فارمولا ون کار چیمپئن شپ کی ترکی گراں پری جیت لی

استنبول پارک سرکٹ پر ہونے والی سیزن کی ساتویں ریس میں میکلارن مرسیڈیز ڈرائیور برطانیہ کے لیوئس ہملٹن نے اٹھاون چکروں پر مشتمل ریس کا فاصلہ ایک گھنٹہ اٹھائیس منٹ اور سینتالیس اعشاریہ چہ دو سیکنڈز میں طے کر کے کامیابی حاصل کی۔ یہ لیوئس ہملٹن کی رواں سیزن میں پہلی کامیابی تھی۔ ان کے ٹیم میٹ اور دفاعی چیمپئن جینسن بٹن دوسرے اور ریڈبُل کے مارک ویبر تیسرے نمبر پر رہے۔ سات بار کے عالمی چیمپئن جرمنی کے مائیکل شوماکر نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ سیزن کی سات ریسز مکمل ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر مارک ویبر