میچوں: کے نتائج

انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) انٹرڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ گوجرہ میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں پیر کو پہلے میچ میں ملک سپورٹس نے شاہد ہاکی کلب کی ٹیم کو 2 کے مقابلے 5 گول سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں گوجرہ ہاکی کلب کی ٹیم نے نیو شاہیں

ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کو پچیس رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی ۔

اوول میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوررز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تیرہ رنز بنائے، مہمان ٹیم کی جانب سے سموئیل نے پینتیس اور چارلس نے اکیس رنز بنائے، جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم سولہ اعشاریہ چار اوورز میں اٹھاسی رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، میزبان ٹیم کی جانب سے بین سٹاکس اکتیس رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے گرے میتھرین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ویسٹ انڈیز کی جیت کے بعد دومیچوں کی سیریزایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔

انگلینڈ نے پانچویں ون ڈے میچ میں بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیرہز تین صفر سے جیت لی

کارڈیف میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اورز میں تین سو چار رنز بنائے ،بھارت کی جانب سے ویرت کوہلی نے سنچری سکور کرتے ہوئے ایک سو سات رنز بنائے، بارش سے متاثرہ میچ میں انگلش ٹیم کو چالیس اوورز میں دوسو ستر رنز کا ہدف ملا جو اس نے چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، انگلینڈ کی طرف سے جوناتھن ٹروٹ نے تریسٹھ اور ایلسٹر کک نے پچاس رنز بنائے، انگلینڈ نے اس سے قبل ٹیسٹ سیریز اور ٹی ٹوٹنٹی میں بھی بھارت کو بری طرح ہرایاتھا جبکہ ون ڈے سیریز میں اس نے تین صفر سے ہرادیا،بھارت

مزید نتائج