میچ آج: کے نتائج

پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹونٹی ٹونٹی میچ آج ابوظہبی میں ہوگا، میچ سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب متاثرین کو دی جائے گی۔

پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان یو اے ای میں ہونے والی سیریزمیں دو ٹونٹی ٹونٹی، پانچ ایک روزہ اوردو ٹیسٹ میچزکھیلے جائیں گے۔ سیریزکا پہلا ٹونٹی ٹونٹی میچ آج ابوظہبی میں ہوگا۔  ٹونٹی ٹونٹی میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے۔ سپاٹ فکنگ کے الزامات کا شکار پاکستانی ٹیم رواں سال کسی بھی ایونٹ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی تاہم شاہد آفریدی کا کہنا ہے ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریزجیتنے میں کامیاب رہے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ آج اوول میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کو میچ کے لئے حتمی کھلاڑیوں کے انتخاب میں مشکل کا سامنا ہے جس کے بعد امکان ہے کہ  عبدالرزاق کو بھی تیسرے ون ڈے میچ کی ٹیم میں جگہ دی جائے گی۔ پاکستان کو پہلے دونوں میچوں میں ناتجربہ کارباؤلنگ اٹیک کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی توجہ پوری طرح سے کھیل پرمرکوز ہے لیکن سپاٹ فکسنگ سکینڈل نے ٹیم کے مورال کو متاثر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ سیریز کے اب تک کے میچوں میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ ان کی کوشش ہے ہوگی کہ ٹیم کی کامیابی کے لئے میچ

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

چیسٹرلی سٹریٹ کے ریورسائیڈ گراؤنڈ پر کھیلا جانے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دو بج کر پندرہ منٹ پر شروع ہو گا۔ ادھر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے بعد ون ڈے سیریز جیتنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہو گا لیکن وہ کوچ اور کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر ون ڈے سیریز کیلئے نئی حکمت عملی ترتیب دیں گے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس وقت ٹیم کا مورال بہت گِر چکا ہے، لیکن صرف ایک کامیابی سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے ہونے والی دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی

مزید نتائج