سرگودھا بورڈ میں میٹرک کے نتائج میں کامیابی کا تناسب چھپن اعشاریہ چوبیس فیصد رہا۔ پی اے ایف پبلک سکول کے طالبعلم ارسلان جاوید نے ایک ہزار اکیس نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ملتان بورڈ کے نتائج کے مطابق ایک ہزار اکیس نمبر لے کر مہوش کلثوم سرفہرست رہیں۔ بہاولپور بورڈ میں مریم ظفر حسین نے ایک ہزار اٹھارہ نمبر لے کر میدان مارا جبکہ بورڈ میں کامیابی کا تناسب پچپن اعشاریہ دو دو فیصد رہا۔گوجرانوالہ بورڈ کے نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن ایک ہزارپندرہ نمبر لے کرلبابہ مختار نے حاصل کی۔ڈیرہ غازی خان