دادو اور نوشہروفیروز سمیت سندھ کے متعدد علاقوں میں سیلاب اور بارش کے پانی سے مختلف امراض پھیل رہے ہیں۔ دادو کی تحصیل جوہی کے علاقے کاچھو میں آلودہ پانی کے باعث پیٹ کے امراض پھوٹ پڑے ہیں۔چار روز گزرنے کے باوجود کاچھو کے متعدد دیہاتوں کا زمینی رابطہ بحال نہیں ہو سکا ہےاور اب بھی چارسے پانچ فٹ پانی کھڑا ہے۔ نوشہروفیروز میں بارشوں کے باعث وبائی امراض میں اضافہ ہواہے۔ ادھر بھریا روڈ ،جعفر آباد کالونی،تھارو شاہ سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش کا پانی کھڑا ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔