امریکی ریاست کولوراڈوکے شہر ڈینور سے تعلق رکھنے والے ایک آرٹسٹ کاگین نے موسیقی کی دھنیں بکھیرتی ایک ٹیبل تخلیق کر لی۔لکڑی کی مدد سے فرنیچر تیار کرنے والا یہ شخص اپنی تیار کردہ اشیا میں خفیہ دروازے درازیں بنانے میں کمال مہارت رکھتا ہے،اپنی اسی مہارت کو استعمال میں لاتے ہوئے کاگین نےایک ایسی میز تیار کی ہے جس کے دراز کھولنے اور بند کرنے سے موسیقی کی خوبصورت دھنیں پیدا ہوتی ہیں۔