میاں نواز: کے نتائج

مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ سسٹم کے خلاف نہیں صرف حکومت کی اصلاح چاہتے ہیں۔

میاںنوازشریف اسلام آباد میں ڈونرز کانفرنس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ وہ جمہوریت کو نہیں بلکہ حکومت کی پالیسیوں کو غلط کہ رہے ہیں اور سسٹم کی کامیابی کے خواہاں ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ حکومت کی اصلاح جلد ہونی چاہیے ورنہ جس طرح پہلے اڑھائی سال اپوزیشن نے گزارے ہیں۔ اب اگلے سال ایسے نہیں گزریں گے۔  ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس کو قائم رکھنے کے لیے آرمی چیف کے ساتھ تصویریں بنوا کر لوگوں دکھانا پڑے کہ تمام معاملات ٹھیک جا رہے ہیں۔  

مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ اجلاس میں  اہم ملکی امور پر حکومت کے خلاف سخت موقف اختیارکریں۔

اسلام آباد میں میاں محمد نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ نون کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان نے  اسمبلی سیکرٹریٹ میں نون لیگ کی طرف سے جمع کرائی گئی تحاریک التواء سے آگاہ کیا۔ میاں نواز شریف نے ارکان سے کہا کہ وہ ان تحاریک التوا پر اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں جارحانہ اپوزیشن کا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے رکن قومی اسمبلی سردار مہتاب خان کا استعفی مسترد کرتے ہوئے ان کو بھی آئندہ اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔  اجلاس کے دوران سیلاب زدگان کی امداد کے سلسلے میں مسلم