نیویارک میں مسلم کمیونٹی کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے مائیکل بلوم برگ کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے نزدیک اس طرح کی عمارتیں تعمیر کرنے پر پابندی لگانا درست نہیں کیونکہ اس سے دہشت گردی کو مزید فروغ مل سکتا ہے جبکہ اس کی اجازت دینے سے بین المذاہب ہم آہنگی پروان چڑھے گی۔ نیویارک کے میئر کا کہنا تھا کہ ہمیں مسلمانوں کے بارے میں امریکی عوام کے خیالات کو تبدیل کرنا ہوگا کہ سارے مسلمان دہشت گرد نہیں ہیں۔ اگر ہم ایسا کرنے میں ناکام ہوگئے تو یہ امریکیوں کی ایک بڑی شکست ہوگی۔