یاسمین رحمن اسلام آباد میں خواتین کو ہراساں کرنے کے قانون پرعملدرآمد کے بارے میں سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں غیر شائستہ زبان کا استعمال قابل افسوس ہے۔ یاسین رحمن کا کہنا تھا کہ حکومت خواتین کو ہراساں کرنے کے قانون پر ہرصورت عمل درآمد کرائے گی، اس سلسلے میں محتسب کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم کے پاس جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت خواتین کو ہراساں کرنے کی آٹھ سے دس شکایات روزانہ موصول ہورہی ہیں۔ ایک این جی او کی پراجیکٹ ڈائریکٹر ملیحہ حسین نے