دریائے سندھ کا سیلابی ریلا ضلع دادو کے شہر خیرپورناتھن میں تباہی مچاتا ہوا سمندر کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انڈس ہائی وے پر دادو لاڑکانہ سیکشن زیر آب آنے سے قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ سیلاب کے باعث ضلع دادو کے شہرخیرپورناتھن شاہ کے مختلف علاقے زیرآب آچکے ہیں۔ انتظامیہ نے سیلاب کے خطرے کے پیش نظرخیرپورناتھن شاہ شہرکوپہلے ہی خالی کرنے کی ہدایت کررکھی تھی۔ شہریوں کوٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث نقل مکانی کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہرکے ڈوبنے کی وجہ سے مویشی مر رہے ہیں