ميں: کے نتائج

سندھ ہائیکورٹ ميں بارہ مئی کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پرويز مشرف اور الطاف حسين سميت ديگر کو نوٹسز جاری کردئيے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ کورٹ ميں بارہ مئی دوہزار سات کے واقعات سے متعلق کيس کی سماعت چيف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشير عالم اور جسٹس امام بخش بلوچ پر مشتمل دو رکنی ڈويژنل بينچ نے کی۔ سماعت کے دوران مدعی ايڈووکيٹ اقبال کاظمی کا کہنا تھا کہ اس وقت بشمول ايم کيو ايم کے تمام جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ بارہ مئی کے واقعات کی مکمل انکوائری ہونی چاہئيے۔ عدالت نے سابق صدر پرويز مشرف، ايم کيو ايم کے قائد الطاف حسين، سابق وزير داخلہ وسيم اختر، سابق وزير اعلٰٰی سندھ ارباب غلام رحيم سميت ديگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت

ملک ميں جاری حاليہ بارشوں کے باعث پياز کی اسی فيصد سے ذائد تيار فصل تباہ ہوگئی جس کے بعد گزشتہ ايک ہفتے کے دوران پياز کی فی من قيمت آٹھ سو روپے سے بڑھ کر چودہ سو روپے ہوگئی۔

انجمن ہول سيل منڈی کے صدر شاہ جہاں نے کہا کہ ملک ميں جاری طوفانی بارشوں کی وجہ سے ستمبر اوراکتوبرميں منڈی ميں آنے والی پياز کی اسی فيصد سےزائد تیار فصل تباہ ہوگئی۔ انکا کہنا ہے کہ سندھ میں مسلسل طوفانی بارشوں کے باعث آئندہ دنوں ميں پيازکی قيمتوں ميں زبردست اضافے کا امکان ہے، انھوں نے بتایا کہ گزشتہ برس پياز کی فصل اچھی ہونے کے باعث ہماری ايکسپورٹ ميں اضافہ ہوا تھا تاہم حاليہ بارشوں کی تباہی کی وجہ سے رواں برس پياز برآمد کرنے کے بجائے درآمد کرنا پڑے گا۔انکا مزيد کہنا تھا کہ اس وقت ہول سيل منڈی

انٹربينک ميں ڈالرکےمقابلےمیں پاکستانی روپيہ تاريخ کی کم ترين سطح تک گرگيا انٹربينک ميں ڈالرستاسی روپےبيس پيسے پرپہنچ گيا۔

فاريکس ڈيلرزکےمطابق درآمدی تيل اورديگر ادائيگيوں کے باعث سرمايہ کاروں کی جانب سےڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے۔ جس کی وجہ سےانٹربينک مارکيٹ ميں کاروبارکےدوران روپےکي قدرميں مزيد آٹھ پيسے کمی ريکارڈ کی گئی اورڈالرتاريخ کی بلند ترين سطح ستاسی روپے بيس پيسے پرپہنچ گيا۔ ادھر اوپن مارکيٹ ميں بھی ڈالرستاسی روپے کی سطح پر برقرارہے ۔ ماہرين کا کہنا ہےکہ آنےوالےدنوں ميں روپيہ دباؤکا شکاررہےگاجس کی اہم وجہ جولائی اور اگست کی درآمدی تيل اوربيرونی قرضوں کی ادائيگی ہے ۔

مزید نتائج