ملتان سے مدینہ منورہ کےلیے آج پہلی پروازکی روانگی کےسلسلے میں منعقدہ افتتاحی تقریب کےمہمان خصوصی وزیراعظم کے صاحبزادے اوررکن صوبائی اسمبلی سید عبدالقادرگیلانی تھے جنہوں نے تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ملتان سے مدینہ منورہ پروازوں کے آغاز سے نہ صرف ملتان بلکہ پورے جنوبی پنجاب کے عوام کو سہولت حاصل ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت اور وزیر اعظم کا یہ مشن ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کو بری طرح نظرانداز